اپنی پسند کی شاعری تلاش کریں

عقل و دانش


 اچھی باتیں جو آپ كو ہمیشہ یاد رہیں گی

ایک بادشاہ نے دستر خوان لگانے کا حکم دیا اور اپنے خاص لوگوں کا کھانے کی

دعوت دی جب 

دسترخوان لگ گیا تو خادم اپنے کندھے پر کھانے کی رکابی لے کر آیا لیکن جب 

بادشاہ سے قریب

 ہوا تواس پر ہیبت طاری ہوگی چنانچہ اس کا پاؤں پھسل گیا اور رکابی سے تھوڑا 

سا شوربا گر کر 

بادشاہ کے کپڑے کے کنارے پر لگ گیا بادشاہ غصے سے آگ بگولہ ہو گیا اور 

خادم کو قتل کرنے کا

حکم دے دیا خادم نے جب بادشاہ کا طیش دیکھا اور بادشاہ کا عزم اس پر اچھی

طرح واضح ہوگیا تو

 رکابی میں موجود سارا شوربا بادشاہ کے سر پر انڈیل دیا بادشاہ نے غرا کر آواز 

دی ارے تیری 

بربادی ہو یہ کیا کررہا ہے خادم نے عاجزانہ انداز میں عرض کیا بادشاہ سلامت میں

 نے یہ حرکت آپ 

کی عزت وشان اور غیرت کے تحفظ کے لیے کی ہے بادشاہ نے پوچھا وہ کیسے

 خادم کہنے لگا

 مجھے ڈر ہے کہ لوگ میرے قتل پر یہ نہ کہیں کہ ہمارا بادشاہ بھی عجیب جلالی

 ہے کہ معمولی 

سے غلطی پر خادم کو قتل کروادیا حالانکہ خادم نے جان بوجھ کر یہ غلطی نہیں کی 

تھی پھر لوگ 

بادشاہ کو ظالم وجابر گرداننے لگیں گے لہزا میں نے یہ دوبارہ جان بوجھ کر بھاری 

غلطی کرنے کی

 جرات کی تاکہ لوگوں کو پتا چلے تو اسے معمولی غلطی نہ سمجھیں آپ کو بھی

 معزرت کی 

ضرورت نہ ہوگی اور آپ کی عزت اور ہیبت بھی لوگوں کے دلوں میں باقی رہے

 گی خادم کی گفتگو 

سن کر بادشاہ تھوڑی دیر سر جھکائے رہا پھر سر اٹھایا اور گویا ہوا اے فعل قبیح کا

 ارتکاب کرکے

بہترین اسلوب میں معزرت کرنے والے ہم نے تیرے فعل قبیح اور گناہ عظیم کو 

تیری اچھی معزرت 

کے سبب معاف کردیا جا تو اللہ کے لیے آزاد ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں