اپنی پسند کی شاعری تلاش کریں

Urdu Ashar


اردو اشعار

تری خُودی میں اگر انقلاب ہو پیدا
عجب نہیں ہے کہ یہ چار سُو بدل جائے

تیری دعا ہے کہ ہو تیری آرزو پوری
میری دعا ہے کہ تیری آرزو بدل جائے

علامہ محمد اقبال (رح

***


پلٹ سکوں نہ آگے ہی بڑھ سکوں جس پر
مجھے یہ کون سے رستے لگا گیا اِک شخص

محبّتیں بھی عجب اُس کی نفرتیں بھی کمال
میری ہی طرح کا مجھ میں سما گیا اِک شخص
عبیداللہ علیم
***

سارا ہی شہر اس کے جنازے میں تھا شریک


تنہائیوں کے خوف سے جو شخص مر گیا


حکیم ناصر

 

تیری امید ترا انتظار جب سے ہے

نہ دن کو شب سے شکایت نہ دن کو شب سے ہے

فیض احمد فیض


کچھ اس ادا سے آج وہ پہلو نشیں رہے

جب تک ہمارے پاس رہے ہم نہیں رہے

جگر مراد آبادی


میٹھے تھے جن کے پھل وہ شجر کٹ کتا گئے

ٹھنڈی تھی جس کی چھاؤں وہ دیوار گر گئی

ناصر کاظمی


پی جا ایام کی تلخی کو بھی ہنس کر ناصر

غم کے سہنے میں بھی قدرت نے مزہ رکھا ہے

حکیم ناصر



غم ہے یا خوشی ہے تو 

میری زندگی ہے تو

ناصر کاظمی


یہ راز کسی کو نہین معلوم کہ مومن

قاری نظر آتا ہے حقیقت میں ہے قرآن

علامہ اقبال



مجھ کو فرشتہ ہونے کا دعویٰ نہیں مگر


جِتنا بُرا سمجھتے ہو اُتنا نہیں ہوں میں


امجد اسلام امجد



وہ جو آ جاتے تھے آنکھوں میں ستارے لے کر

جانے کس دیس گئے خواب ہمارے لے کر

چھاؤں میں بیٹھنے والے ہی تو سب سے پہلے

پیڑ گرتا ہے تو آ جاتے ہیں آرے لے کر



فراز احمد فراز



مانا کہ تیری دید کے قابل نہیں ہوں میں

تو میرا شوق دیکھ مرا انتطار دیکھ


علامہ اقبال



اور بھی دکھ ہیں زمانے میں محبت کے سوا


راحتیں اور بھی ہیں وصل کی راحت کے سوا


فیض احمد فیض



ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہو جاتے ہیں بدنام

وہ قتل بھی کرتے ہیں تو چرچا نہیں ہوتا


اکبر الہ آبادی