اپنی پسند کی شاعری تلاش کریں

علامہ اقبال کا کلام،علامہ اقبال،اردو شاعری، ضرب کلیم، مردِ مسلمان، اسلام اور مسلمان لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
علامہ اقبال کا کلام،علامہ اقبال،اردو شاعری، ضرب کلیم، مردِ مسلمان، اسلام اور مسلمان لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

منگل، 22 ستمبر، 2026

ہر لحظہ ہے مومن کی نئی شان نئی آن۔ علامہ اقبال کا کلام

 ہرلحظہ ہے مومن کي نئي شان، نئي آن

گفتار ميں، کردار ميں، اللہ کي برہان


قہاری و غفاري و قدوسي و جبروت

يہ چار عناصر ہوں تو بنتا ہے مسلمان


ہمسايہء جبريل اميں بندئہ خاکي

ہے اس کا نشيمن نہ بخارا نہ بدخشان


يہ راز کسي کو نہيں معلوم کہ مومن

قاری نظر آتا ہے ، حقيقت ميں ہے قرآن


قدرت کے مقاصد کا عيار اس کے ارادے

دنيا ميں بھي ميزان، قيامت ميں بھي ميزان


جس سے جگر لالہ ميں ٹھنڈک ہو، وہ شبنم

دریاؤں کے دل جس سے دہل جائيں، وہ طوفان


فطرت کا سرود ازلي اس کے شب و روز

آہنگ ميں يکتا صفت سورئہ رحمن


بنتے ہيں مري کارگہ فکر ميں انجم

لے اپنے مقدر کے ستارے کو تو پہچان


علامہ اقبال کا کلام
مردِ مسلمان
اسلام اور مسلمان 
ضربِ کلیم