اپنی پسند کی شاعری تلاش کریں

اردو شاعری، اردو غزل، بہترین غزل، محسن نقوی کی شاعری،محسن نقوی کی غزل، لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
اردو شاعری، اردو غزل، بہترین غزل، محسن نقوی کی شاعری،محسن نقوی کی غزل، لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

بدھ، 12 اگست، 2026

آنکھوں میں کوئی خواب اُترنے نہیں دیتا ۔ محسن نقوی کی غزل شاعری

آنکھوں میں کوئی خواب اُترنے نہیں دیتا

یہ دل کہ مجھے چین سے مرنے نہیں دیتا


بچھڑے تو عجب پیار جتاتا ہے خطوں میں

مل جائے تو پھر حد سے گزرنے نہیں دیتا


وہ شخص خزاں رُت میں محتاط رہے کتنا

سوکھے ہوئے پھولوں کو بکھرنے نہیں دیتا


اِک روز تیری پیاس خریدے گا وہ گبرو

پانی تجھے پنگھٹ سے جو بھرنے نہیں دیتا


وہ دل میں تبسم کی کرن گھولنے والا

روٹھے تو رُوتوں کو بھی سنورنے نہیں دیتا


میں اُس کو مناؤں کہ غمِ دہر سے اُلجھوں

محسن وہ کوئی کام بھی کرنے نہیں دیتا