![]() |
| محسن نقوی کی غزل شاعری۔Mohsin Naqvi Ghazal |
اپنی پسند کی شاعری تلاش کریں
best urdu poetry لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
best urdu poetry لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
منگل، 3 نومبر، 2026
محسن نقوی کی غزل شاعری۔فن کار ہے تو ہاتھ پہ سورج اٹھا کے لا
Etiketter:
best urdu poetry,
mohsin naqvi ghazal,
mohsin naqvi shayari,
urdu shayari
Lahore Karachi Pakistan
88RW+XR Sugar City, CO, USA
ہفتہ، 19 ستمبر، 2026
کیونکر نہ خاکسار رہیں اہل کیں سے دور ۔ بہادر شاہ ظفر کی غزل شاعری
کیونکر نہ خاکسار رہیں اہل کیں سے دور
دیکھو زمیں فلک سے فلک ہے زمیں سے دور
پروانہ وصل شمع پہ دیتا ہے اپنی جاں
کیونکر رہے دل اس کے رخ آتشیں سے دور
مضمون وصل و ہجر جو نامہ میں ہے رقم
ہے حرف بھی کہیں سے ملے اور کہیں سے دور
گو تیر بے گماں ہے مرے پاس پر ابھی
جائے نکل کے سینۂ چرخ بریں سے دور
وہ کون ہے کہ جاتے نہیں آپ جس کے پاس
لیکن ہمیشہ بھاگتے ہو تم ہمیں سے دور
حیران ہوں کہ اس کے مقابل ہو آئینہ
جو پر غرور کھنچتا ہے ماہ مبیں سے دور
یاں تک عدو کا پاس ہے ان کو کہ بزم میں
وہ بیٹھتے بھی ہیں تو مرے ہم نشیں سے دور
منظور ہو جو دید تجھے دل کی آنکھ سے
پہنچے تری نظر نگہ دور بیں سے دور
دنیائے دوں کی دے نہ محبت خدا ظفر
انساں کو پھینک دے ہے یہ ایمان و دیں سے دور
Etiketter:
اردو شاعری،Buhadur shah zafar ki shayari,
Best Shayari,
best urdu poetry,
buhadur shah zafar ki ghazal,
poetry in urdu,
urdu poetry,
urdu shayari
Lahore Karachi Pakistan
14 Arncliffe, Bracknell RG12 7SA, UK
سبسکرائب کریں در:
اشاعتیں (Atom)
